• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی 96 ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں تقریب

چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 96ویں سالگرہ پر جی ایچ کیو میں تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تینوں مسلح افواج کے افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

چین کی ناظم الامور نے تقریب منعقد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی تعلقات نے بین الاقوامی منظر کو تبدیل کر دیا ہے۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں چین کے فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔
جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں چین کے فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

چینی ناظم الامور نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین نے گزشتہ ماہ سی پیک کے آغاز کی 10ویں سالگرہ مشترکہ طور پر منائی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اور دیگر عسکری رہنماؤں نے چین کے کامیاب دورے کیے، آرمی چیف کے دورے سے دونوں فوجوں کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ ملا ہے۔

سپہ سالار جنرل عاصم منیر نے چین کے دفاع سلامتی اور تعمیر میں پی ایل اے کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات منفرد اور مضبوط ہیں، پاک چین تعلقات نے تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید