سان ڈیگو کومک کون 2023 فلم میلے میں پربھاس راجو اور دیپیکا پڈوکون کی نئی فلم 'کلکی 2898 اے ڈی' بھی زیر بحث آئی۔
پربھاس نے ایک حالیہ انٹرویو میں دیپیکا کے ساتھ اپنے کام کا تجربہ شیئر کیا۔ انہوں نے دیپیکا کو سب سے بڑا سپر اسٹار قرار دیا۔
پربھاس کا کہنا تھا کہ دیپیکا بہت خوبصورت ہیں اور وہ عالمی سطح پر پہلے ہی مشہور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے دیپیکا لوئی وٹون، ٹیم ایڈکس اور دیگر بین الاقوامی تشہیری مہمات بھی کر رہی ہیں۔
پربھاس نے کہا کہ دیپیکا پڈوکون سیٹ پر آتی ہیں تو بہت متحرک ہوتی ہیں اور وہ مجھے ہمیشہ سے پسند ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ہی دیپیکا کے ساتھ کام کرنا چاہتا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ میں نے ان کے ساتھ کوئی فلم کی ہے۔