• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ نعیم کا وزیراعظم کو خط، کراچی میں درست مردم شماری کروانے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے وزیراعظم سے کراچی میں درست مردم شماری کروانے، حلقہ بندیاں صحیح اعداد و شمار کے مطابق کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے مردم شماری پر وزیر اعظم کو خط ارسال کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کراچی کی آبادی کو 2017 کی مردم شماری میں آدھا کر دیا گیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے اپنے خط میں کہا کہ حالیہ مردم شماری میں لاہور میں اضافے کا تناسب 113 فیصد، اسلام آباد میں 90 فیصد ہے جبکہ کراچی میں صرف 63 فیصد اضافہ ظاہر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے اکثر شماریاتی بلاکس میں آبادی صفر یا نہ ہونے کے برابر دکھائی گئی ہے، مردم شماری کے عمل میں حکومت سندھ کا کردار منفی رہا ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہتی کہ کراچی کی آبادی میں درست اضافہ ہو۔

خط میں حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ محکمہ شماریات نے خود 38 ہزار بلند عمارتوں میں درست خانہ شماری و مردم شماری نہ ہونے کا اظہار کیا۔

حافظ نعیم نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی گنتی پوری کی جائے، حلقہ بندیاں صحیح اعداد و شمار کے مطابق کی جائیں۔

قومی خبریں سے مزید