مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو طلال چوہدری پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمت اور یقین آپ جیسے لوگوں کی صورت میں نظر آتے ہیں، آپ کا قد ان لوگوں سے اونچا ہے جنہوں نے آپ کو انتقام کا نشانہ بنایا۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ وہ بدصورت تاریخ کے کوڑے دان کا حصہ ہیں، آپ حال اور مستقل ہیں۔
طلال چوہدری کی نااہلی کی مدت ختم ہونے پر مریم نواز نے جشن مناتے ہوئے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ کیک کاٹا۔
اس موقع پر طلال چوہدری، پرویز رشید اور دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔
خیال رہے کہ لیگی رہنما طلال چوہدری کی توہین عدالت کے الزام میں 5 سال کیلئے نااہلی کی مدت آج ختم ہوگئی ہے۔