• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شہید ہونے والے نائب امام کی دعا مانگنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی


بھارت کے شہر گروگرام میں امام مسجد کو قتل کردیا گیا جبکہ مسجد کو بھی آگ لگادی گئی۔

شہید نائب امام کی ایک پرانی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ دعا مانگ رہے ہیں کہ "ہندو مسلم بیٹھ کر کھائیں اک تھالی میں، ایسا ہندوستان بنا دے یا اللّٰہ۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع نوح کے فسادات راجستھان پھیل گئے۔ شہر بھیواڑی میں گوشت کی دکانوں پر ہندوؤں نے حملے کیے۔

نئی دلی میں بجرنگ دل اور ویشو ہندو پریشد کے مظاہروں کے اعلان کے بعد کشیدگی بڑھ گئی، نوہ میں بجرنگ دل اور وشوا ہندو پریشد کی ریلی میں جھڑپوں کے بعد انتہا پسندوں نے الزام مسلمانوں پر دھر دیا۔

 گروگرام میں کل 6 افراد قتل ہوئے۔ مسلمانوں کی درجنوں املاک کو نذر آتش کردیا گیا۔ مسلمانوں کی بڑی تعداد علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئی۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے فسادات کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو قرار دے دیا۔

اسد الدین اویسی نے کہا کہ ہندو انتہاپسندوں نےسوشل میڈیاپر لوگوں کو تشدد کے لیےجمع ہونے کی ترغیب دی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید