آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کےصدر اسدالدین اویسی نے کہا ہے کہ ہریانا کے ضلع نوہ میں فسادات کی ذمہ دار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی حکومت ہے۔
ریاست ہریانا کے حالیہ فسادات پر گفتگو کرتے ہوئے اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ ہندو انتہاپسندوں نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو تشدد کے لیے جمع ہونے کی ترغیب دی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہجوم کو نہ صرف جمع ہونے دیا بلکہ تشدد کی بھی کُھلی چھوٹ دی۔
اسدالدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی حکومت انتخابات سے پہلے علاقے میں تناؤ پیدا کرکے انتخابی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔