الہ آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ بھارت کے شہر وارانسی میں گیانواپی مسجد کے احاطے کا سائنسی بنیاد پر سروے جاری رہے گا۔
الہ آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھنے کا حکم دیتے ہوئے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کو وارانسی میں گیانواپی مسجد کمپلیکس کا سروے کرنے کی اجازت دے دی۔
الہ آباد ہائیکورٹ نے 27 جولائی کو فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان کیا ہے۔
مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ گیانواپی مسجد 600 سال پرانی ہے اور اس وقت سے مسلمان یہاں نماز ادا کرتے آرہے ہیں۔
جبکہ انتہا پسند ہندوؤں نے گیانواپی مسجد کے احاطے میں ہندو نشانات ہٹائے جانے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔