• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: زہریلے کھانے سے 70 فیکٹری ملازمین کی حالت بگڑ گئی


گوجرانوالہ کی فیکٹری میں غیر معیاری کھانا کھانے سے 70 ملازمین کی حالت بگڑ گئی، متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد کیلئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، اسپتال انتظامیہ کے مطابق 7 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

گوجرانوالہ میں یہ واقعہ علی پور چٹھہ میں چپ بورڈ بنانے والی فیکٹری میں پیش آیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق متاثرہ ملازمین میں مقامی اور دوسرے مختلف شہروں کے رہائشی افراد شامل ہیں۔ کھانے کے سیمپلز لے لیے گئے ہیں اور کھانا بنانے والے باورچی کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں، ملازمین نے فیکٹری کے اندر بنے میس سے کھانا کھایا جسے کھاتے ہی سب کی حالت خراب ہوگئی۔

قومی خبریں سے مزید