وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو موسم کی خرابی کے باعث بذریعہ سڑک لاہور سے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ آج توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کی جانب سے 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
فیملی ذرائع کے مطابق پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا۔