پیپلز پارٹی کے رہنما منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ کل خواب دیکھا تھا چیئرمین پی ٹی آئی کی خیریت نہیں اور آج ان کو سزا ہوئی ہے۔
خیرپور میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرمی بہت ہے اللّٰہ کرے چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں اپنا وقت گزار سکیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی کو الیکشن لڑنے کا حق ملنا چاہیے، سندھ میں جے یو آئی اور جی ڈی اے کا کوئی مستقبل نہیں۔