• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی اور ملٹری قیادت نے مل کر کیا، مراد علی شاہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کو صوبائی اور ملٹری قیادت نے مل کر کیا۔

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پراونشل کوآرڈینیشن اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی کا 11واں اجلاس ہوا۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء، میئر کراچی، کور کمانڈر کراچی، چیف سیکریٹری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم نائن اور این فائیو روڈ پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے پروجیکٹ کو اکتوبر 2023 تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی سی سی آئی 2020 کی بارشوں کے پیش نظر قائم کی گئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مل کر کام کرنے سے یہ فائدہ ہوا کہ کام تیزی سے مکمل ہوئے، پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ سب نے کراچی کو بہتر کرنے میں ہمارا ساتھ دیا۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل افتخار بابر نے کہا کہ یہ ملک یہ شہر ہم سب کے ہیں، ملک کے شہروں کی ترقی اور عوام کی بہبود ہم سب کا فرض ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایم نائن، این فائیو روڈ پروجیکٹ 22 کلومیٹر طویل اور 4 رویہ ڈوئل کیرج وے ہے، لنک روڈ 2 بلین روپے کی لاگت سے این فائیو کو ایم نائن کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، پروجیکٹ کے 5 گراؤنڈ پر چوراہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید