• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں آج بھی بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 28 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

بابو سر ٹاپ اور گردونواح میں بھی تیز بارش ہوئی جبکہ دیامر اور گردونواح میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید