سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کےلیے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا۔
سی اے اے کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ کی 15 سال کے لیے آؤٹ سورسنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آوٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے لیے 5 ہزار ڈالر فیس درخواست کے ساتھ جمع کرائی جائے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورسنگ پر لینے کے لیے درخواستیں 8 نومبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکومت نے اسلام آباد لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔