مظفرآباد (نامہ نگار)جہلم ویلی روڈ پر موٹر سائیکل حادثہ ایک شخص جاں بحق ۔ایک شدید زخمی ،۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مبشرجہلم ویلی روڈ پر ٹھوٹھہ کے مقام پر موٹر سائیکل گرنے سے موٹر سائیکل پر سوار رزاقت ولد محمد بشیر قوم شیخ ساکنہ بانڈی جمعداراں موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ مسعود و لد مقصود عباسی ساکنہ چٹھیاں شدید زخمی ہو گیا ۔جسے سی ایم ایچ مظفرآباد میں داخل کر وایا گیا ہے ۔جبکہ جاں بحق ہونیوالے رزاقت کی نماز جنازہ بانڈی جمعداراں میں ادا کی گئی جس میں سابق وزیر و مسلم کانفرنس حلقہ چھ کے امیدوار اسمبلی سردار دیوان علی خان چغتائی ،کیپٹن (ر) محمد افضل اعوان ، منیر اعوان سمیت ینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔