چیف آف آرمی اسٹاف، جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے جہلم کے قریب ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا گیا ہے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز پاکستان (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹلہ فائرنگ رینج آمد پر کور کمانڈر منگلا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کے دورے کے دوران آرمی چیف نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں اور لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اورجدید آلات کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا۔
دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف، جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے، پاک آرمی موجودہ اور آنے والے دنوں کے چیلنجز کا ادراک رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دشمن قوتوں کے تمام حربوں کوخاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔