• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سال اسمبلی میں جو ہوا باعث شرم ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ 5 سال اسمبلی جو میں ہوا وہ ہم سب کیلئے باعث شرم ہے، ہم نے سبق نہیں سیکھا جو سیکھنا چاہیے تھا۔

شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں جو فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں وہ سارے جیل میں رہے، اسپیکر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی زحمت نہ کی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لڑائیاں ہوئیں، کون سی گالیاں ہیں جو یہاں نہیں دی گئیں؟ امید ہے اگلی اسمبلی میں جو آئیں گے وہ ایوان کا تقدس بحال کریں گے۔

شاہد خاقان نے کہا کہ عام تاثر یہ ہے ارکان پارلیمنٹ کرپٹ ہیں، جو ہم ارکان کو تنخواہ ملتی ہے اس سے ہمارے پیٹرول کا خرچ بھی پورا نہیں ہوتا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہاں پچھلے دنوں 75 یونیورسٹیوں کے قیام کے بل منظور ہوئے، آپ کو ایسے کاموں کو روکنا چاہیے تھا۔

قومی خبریں سے مزید