پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے بھتیجے بھائی، اداکار فیروز خان اور سابقہ بھابی، علیزہ سلطان کے بیٹے کے ساتھ دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے۔
حمیمہ ملک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے بھائی فیروز خان کے بیٹے سلطان کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کر رہی ہیں۔
اداکارہ بھتیجے کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور اُنہیں نت نئے الفاظ سکھارہی ہیں۔
حمیمہ ملک کا اپنی ویڈیو میں بھتیجے کو سکھاتے ہوئے کہنا ہے کہ بولو، پھپھو، چلاکو، باتونی، پٹاخو پھپھو جبکہ اُن کا بھتیجا سلطان بھی یہی الفاظ اُن کے پیچھے پیچھے دہرا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ حمیمہ کے بھائی فیروز خان کی گزشتہ سال اہلیہ، سیدہ علیزہ سلطان سے طلاق ہو گئی تھی، وہ آج کل اپنے بچوں کی حوالگی سے متعلق کیس لڑ رہے ہیں۔