پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا نام کمیٹی نےاتفاق رائے سے فائنل کیا۔
ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ یقین ہے نگراں وزیراعظم صاف شفاف انتخابات کروانے میں کامیاب ہوں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ میرے نام سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والا بیان غلط ہے۔
اس سے قبل ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کمیٹی کے ساتھ مل کر پانچ نام دیے تھے، کمیٹی نے سلیم عباس، جلیل عباس، محمد مالک، خیبر پختونخوا سے افضل خان کا نام دیا تھا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ انوا رالحق کاکڑ کا نام سینیٹ سے لیا گیا ہے، ہماری توجہ اس طرح نہیں تھی، جہاں سے بھی نام آیا ہے ہمیں امید اچھے کی رکھنی چاہیے۔