• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعظم کے معاملے پر ہم سے مشاورت نہیں ہوئی، حماد اظہر

سینیٹر انوار الحق کے نگراں وزیر اعظم کے تقرر پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم پر پی ٹی آئی سے مشاورت نہیں کی گئی، پی ٹی آئی پارلیمان کے اندر اور باہر سب سے بڑی جماعت ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ  توقع ہے کہ انوار الحق آئین کے مطابق تین ماہ میں الیکشن یقینی بنائیں گے، توقع ہے کہ انوار الحق عوام کے جمہوری حقوق پر کوئی ضرب نہیں آنے دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ نگراں وزیر اعظم کو ہزاروں سیاسی قیدیوں کے معاملے کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کا منصفانہ ماحول دینا لازم ہے۔

قومی خبریں سے مزید