بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ماضی کے شہرت یافتہ ہیرو دھر میندر نے اپنے بیٹے اداکار سنی دیول کی فلم غدر 2 کے لیے پسندیدگی کا اظہار کرنے پر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ماضی کی کئی ہٹ فلموں کے ہیرو نے فلم بینوں سے اظہار تشکر کے ساتھ ہی اپنے سوشل میڈیا ایپ پر تھیٹر میں لوگوں کی جانب سے رقص کرنے پر مبنی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔
واضح رہے کہ سنی دیول کی فلم غدر 2 کو کافی پذیرائی ملی ہے اور لوگ فلم دیکھنے کےلیے تھیٹر جارہے ہیں جس پر سنی دیول کے والد بہت خوش ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ باکس آفس پر غدر 2 نے دو دن قبل اپنی ریلیز سے اب تک 83 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔
دھرمیندر نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) ہینڈل پر اس فلم کے ایک حالیہ شو کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جہاں پر پرستار اس فلم کے گانے "میں نکلا گڈی لے کے" پر محو رقص ہیں۔
یہ غدر سیریز کی دوسری فلم ہے، اسکی پہلی فلم "غدر: ایک پریم کتھا" 2001 میں ریلیز ہوئی تھی اور اس فلم نے متعدد باکس آفس ریکارڈ توڑے تھے۔
اب 22 برس بعد ایک بار پھر سنی دیول اور امیشا پاٹل اپنے کردار تارا سنگھ اور اسکی بیوی سکینہ کو دھراتے نظر آ رہے ہیں۔
یکم اگست کو ریلیز ہونے والی اس فلم میں سنی دیول اور امیشا پاٹل کے علاوہ اتکاراش شرما، منیش ودھوا، گوراوو چوپڑا، سمرت کور، لوو سنہا سمیت دیگر شامل ہیں۔