سکھر میں سینئر صحافی اور سندھی نیوز چینل کے رپورٹر جان محمد مہر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
صحافی جان محمد مہر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹر کو تشویش ناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے نصف گھنٹے تک ان کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
ڈاکٹرز کے مطابق جان محمد مہر کو آنکھ اور گلے میں گولیاں لگی تھیں، قاتلانہ حملے کی اطلاع پر صحافیوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچی۔
پولیس کے مطابق صحافی جان محمد مہر کو آفس سے گھر جاتے وقت کوئنس روڈ پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹر اور نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔