کراچی کے چڑیا گھر کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ نے معائنےکی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔
ڈاکٹر ایم ایچ پیرزادہ بن مانس کی ہلاکت ہارٹ اٹیک سےہوئی جبکہ اس کے پھیپھڑےاور گردے ٹھیک ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ دل میں خون کا دورانیہ رک جانے سے بن مانس کی موت ہوئی، موت کی مزید تفصیلات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیں گی۔
واضح رہے کہ کراچی کے چڑیا گھر میں ایک بن مانس مرگیا جس کی عمر 26 سال تھی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے چڑیا گھر میں ڈیڑھ سال میں 2 شیر، ایک ہتھنی اور ایک ہرن کے بچے اور پرندے مرچکے ہیں۔