• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید فیروز عالم شاہ کا نام نگراں وزیر آئی ٹی کی ممکنہ فہرست میں شامل

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی جانب سے حلف اٹھانے کے ساتھ ہی نگراں کابینہ کے حلف اٹھانے والے ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے مشیر، ایمرجنگ کمیٹی آف ٹیکنالوجی کے رکن، جاپان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ حاصل کرنے والے اور حال ہی میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازے جانے والے سید فیروز عالم شاہ کا نام بطور نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے ممکنہ طور پرحتمی فہرست میں شامل ہوچکا ہے۔

سید فیروز عالم شاہ، جنوبی کوریا سے آئی ٹی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری پاکستان لانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اسلام اباد اور کراچی میں تین سو ملین ڈالر کے آئی ٹی پارک کی تعمیر میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا ہے، جبکہ جاپان سے بھی بھاری سرمایہ کاری پاکستان لاچکے ہیں۔

ان کی ان ہی خدمات کے سبب انھیں پہلے حکومت جاپان اور حکومت پاکستان نے اعلیٰ سول ایوارڈ سے نوازا اور ایک اہم سیاسی جماعت نے نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے نامزد بھی کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید