• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جشن آزادی، برج خلیفہ بھی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان کے 76ویں یومِ آزادی کے موقع پر دبئی میں موجود دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ کو بھی سبز ہلالی پرچم کا رنگ چڑھ گیا۔

برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم کے خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہزاروں پاکستانی اس دیو قامت عمارت کے اطراف جمع ہو گئے جہاں اُنہوں نے تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

برج خلیفہ کی عمارت کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کے ذریعے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی تھی۔

اس موقع پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی، یہ منظر دیکھتے ہوئے پاکستانیوں نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کیا۔