سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکے کو گھر کی چھت پر چڑھ کر بھارتی قومی پرچم، ترنگا اور زعفرانی پرچم اتاڑ کر پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بھارتی ویب سائٹ ’دی فری پریس جرنل‘ کے مطابق یہ واقعہ مغربی بنگال میں 15 اگست یعنی آج ہی کے دن پیش آیا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک لڑکا اپنے گھر کی چھت پر چڑھ کر پہلے ہندوؤں کے مذہبی رنگ میں رنگا زعفرانی پرچم (بھگوا پرچم) اور بعد ازاں ترنگا اتار کر زمین پر پھینک دیتا ہے۔
یہ سارا واقعہ وہاں ہجوم میں کھڑے کسی شخص کی جانب سے کیمرے کی آنکھ میں قید کر لیا گیا جو کہ بعد ازاں وائرل ہو گیا ہے۔
ہر گھر ترنگا مہم
واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال قومی پرچم کے بارے میں عوام میں بیداری پھیلانے اور ترنگے کی بے حرمتی روکنےکے لیے ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کا آغاز کیا تھا۔