چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہونےوالی ملاقات دو گھنٹے کےقریب جاری رہی۔
ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر گفتگو کی گئی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں تھانہ شادمان کو آگ لگانے سمیت 3 مقدمات پر سماعت کے دوران مقدمات میں 3 نئے سرکاری گواہوں نے بیان ریکارڈ کرا دیے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں کیس کی عدالتی دستاویزات چوری ہو گئیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ 20 سال میں کتنی زرعی زمین رہائشی اسکیموں کی نذر ہوئی؟ صوبائی حکومتیں ڈیٹا اکٹھا کریں، اربن پلاننگ کے بغیر پھیلتے شہروں میں بنیادی سہولتوں کا فقدان بحران پیدا کر رہا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے عہدیداران کا اعلان کر دیا۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کم علمی کا شکار ہیں انہیں کچھ معلوم ہی نہیں ہوتا اور وہ بیان دے دیتے ہیں۔
دو گھرانوں میں 80،80 لاکھ، ایک گھرانے کو چالیس لاکھ روپے مالیت کاچیک دیا گیا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اجرک سندھ کی تہذیب، ثقافت اور عزت کی علامت ہے، جو ہمیشہ تحفے کے طور پر دی جاتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کے کردار پر سوال اٹھایا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔
جامعہ این ای ڈی کے پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا پرو وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل ہوگئی۔
پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد ہوا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قلات کے قریب مسافر کوچ پر فائرنگ سے 10 مسافر زخمی ہوگئے، مسافر کوچ کراچی سے کوئٹہ جا رہی تھی۔