اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے سپریم کورٹ سے جڑانوالہ میں پیش آئے سفاک واقعے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیمیول پیارے نے سپریم کورٹ میں جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کے لیے متفرق درخواست جمع کروادی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو جلایا گیا۔
درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ درخواست منظور کرے اور اس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کرے۔