کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بنائی گئی ون ونڈو ڈیسک عدم توجہ کا شکار ہونے کی وجہ سے بے فائدہ ہوگئی ہے۔
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی سہولت کے لیے وفاقی محتسب کی ہدایت پر ون ونڈو فیسیلیٹیشن ڈیسک قائم کی گئی تھی۔
اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے بنائی گئی ڈیسک میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور محکمۂ پروٹیکٹر کے عملے کو ڈیسک پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی تھی مگر ڈیسک پر سے متعلقہ تمام عملہ غائب ہے۔
روزگار کے حصول کے لیے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو پروٹیکٹر کے حوالے سے رہنمائی کرنے والا عملہ بھی موجود نہیں ہوتا۔
جس سے یہ اعلان محض اعلان ہوکر رہ گیا ہے اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔