• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کی چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات

Ishaq Dar Meets Chief Justice Sindh High Court
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی اوران کے بیٹے کی بازیابی کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔

کراچی بار نے تین دن میں اویس شاہ کو بازیاب نہ کرائے جانے پر صوبے بھر میں عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سندھ ہائیکورٹ میں چیف جسٹس،جسٹس سجاد علی شاہ سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیف جسٹس کو ان کے بیٹے کی بازیابی کے لیے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اویس شاہ کی بازیابی کیلیے کوئی کثرنہیں چھوڑے گی۔

کراچی بار اور ملیر بار ایسوسی ایشنزنے مشترکہ پریس کانفرنس کی، اس موقع پرکراچی بار کے صدر محمود الحسن کا کہناتھا کہ سندھ پولیس کی نااہلی وجہ سے اویس شاہ اغواہوئے،پولیس نے بروقت کارروائی نہیں کی جبکہ دو دن قبل امجد صابری کو بھی شہید کردیا گیا۔

کراچی بار کے جنرل سیکریٹری حق نواز تالپور نے کہا کہ تین دن میں اویس شاہ کو بازیاب نہ کرایا گیا تو دمادم مست قلندر ہو گا،کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اوربہاولپوراور میں وکلاء نے عدالتی کا رروائیوں کا بائیکاٹ کیا ۔

سندھ ہائی کورٹ کےچیف جسٹس سجاد علی شاہ کے بیٹے بیرسٹر اویس شاہ کی بازیابی کےلیےدادو کےعلاقے پیربھنڈ میں آپریشن کیا گیا،جس میں چار اضلاع کی پولیس نے حصہ لیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی گئی اور درجنوں افراد کو کر لیا گیا ۔
تازہ ترین