امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جڑانوالہ میں جن بچیوں کا جہیز لوٹا گیا اُنہیں فراہم کیا جائے گا۔
جڑانوالہ میں متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر سراج الحق نے حکومت سے سانحے کے ذمے داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایسی دنیا کی تلاش میں ہیں، جو پُرامن اور خوشحال ہوں، جنہوں نے مسیحی بھائیوں کو پناہ دی ان کے شکرگزار ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جن بچیوں کا جہیز لوٹا گیا ہے، انہیں فراہم کیا جائے گا۔