گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے صوبے کے نئے چیف سیکریٹری فخر عالم عرفان نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔
گورنر کامران ٹیسوری نے نئے چیف سیکریٹری کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے آپ کی سربراہی میں صوبہ کی بیوروکریسی عوام کے مسائل حل کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کے حل کےلیے وسائل سے زیادہ ارادہ اور نیت ضروری ہے۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری فخر عالم نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔