پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جڑانوالہ کا دلخراش واقعہ یقیناً کسی سازش کا حصہ ہے۔
سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے نارروال میں چرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کے معماروں میں شامل ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ریاست دیگر اقوام کے جان و مال کی بھی محافظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جڑانوالہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سازشوں سے باخبر رہیں۔
قبل ازیں لیگی رہنما احسن اقبال نے جڑانوالہ کا بھی دورہ کیا تھا۔