• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلنگ آپریشن جتنا جلدی شروع ہو بہتر ہے، ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ونگ کمانڈر ریٹائرڈ عاصم نواز نے کہا ہے کہ سلنگ آپریشن جتنا جلدی شروع ہو بہتر ہے کیونکہ اس علاقے میں موسم خراب ہونے کا امکان رہتا ہے۔

عاصم نواز کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ سے 60 سے 80 فٹ دوری پر ہو تو بہتر ہے، چیئر لفٹ میں موجود افراد کو بھی حوصلہ دینا ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سلنگ آپریشن میں کمانڈو چیئر لفٹ کے قریب آئے گا۔

دوسری جانب عینی شاہد نور الہادی نے کہا ہے کہ ریسکیو ہیلی کاپٹر چیئر لفٹ کے قریب ہے اور ہیلی کاپٹر سے ایک ریسکیو اہلکار چیئر لفٹ کے قریب پہنچا ہے۔

نور الہادی کے مطابق پہلے ایک بچہ بے ہوش تھا لیکن اب دو بچے بے ہوش ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل چھوٹے موٹے واقعات پیش آئے تاہم اس قسم کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

قومی خبریں سے مزید