• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کو انتخابی نتائج مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو انتخابی رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دے دی گئی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں ممبران ای سی پی، سیکریٹری الیکشن اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

ای سی پی حکام کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کو انتخابی رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پریزائیڈنگ آفیسر کی طرف ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے پاس موبائل ایپ کے ذریعے فوری رزلٹ کی ترسیل ممکن ہوگی۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ آر او سسٹم کے تحت فوری اور ووٹوں کے درست اعداد و شمار کے ساتھ غیر حتمی رزلٹ مرتب کرسکے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رزلٹ مرتب کرنے کے سسٹم پر باقاعدہ فرضی مشق کروائی گئی، اس دوران سسٹم کے تمام مراحل کو چیک کیا گیا، ای سی پی نے سسٹم پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ حلقہ بندی کے حوالے سے الیکشن کمیش نے صوبائی حکومتوں اور محکمہ شماریات کو مراسلے بھجوائے ہیں۔

بریفننگ دی گئی کہ متعلقہ اداروں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو ضروری نقشہ جات اور دیگر ڈیٹا مہیا کریں۔

قومی خبریں سے مزید