چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ مزید ملکوں کو برکس میں شامل ہونے دینا چاہیے۔
جوہانسبرگ میں ہونے والے برکس سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے برکس گروپ کی توسیع تیز کرنے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی طرز حکمرانی کو منصفانہ اور معقول بنانے کیلئے حکمت عملی بنانی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ چارٹر کی بنیاد پر تمام ملکوں کو مشترکہ طور پر عالمی قوانین بنانےچاہئیں۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ عالمی قوانین طاقتور ملکوں کی طرف سے احکامات پر مبنی نہیں ہونے چاہئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ برکس ممالک کو حقیقی کثیرالجہتی پر عمل کرنا چاہیے۔