مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابی عمل پر مشاورت کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو باضابطہ دعوت دی ہے۔
الیکشن کمیشن نے ن لیگ کو 25 اگست کی صبح 11 بجے الیکشن کمیشن آنے کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن جانے کے لیے 7 رکنی پارٹی وفد تشکیل دے دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمشنر سے ملاقات کےلیے ن لیگی وفد میں احسن اقبال، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، زاہد حامد، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، انجینئر امیر مقام اور عطا اللّٰہ تارڑ شامل ہوں گے۔