نگراں وزیرِ داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ کراچی میں 2 ہفتوں میں اسٹریٹ کرائم میں کمی نظر آئے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے حارث نواز نے کہا کہ گھروں سے شاپنگ کے لیے جانے والی فیملیز کے ساتھ وارداتیں زیادہ ہوتی ہیں۔
وزیرِ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اسٹریٹ کرائم کرنے والے ملزمان 5 ہزار روپے میں ضمانت پر چھوڑ دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسنیچنگ اور دیگر جرائم پر کنٹرول کرنے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گھوٹکی، کشمور، جیکب آباد اور شکار پور میں کریک ڈاؤن پلان کر رہے ہیں۔