کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ کی تیاری کے سلسلے میں نیپال کرکٹ ٹیم نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ نیپال کے ہیڈ کوچ مونٹی ڈیسائی نے کہا ہے کہ ہم کراچی آئے ہیں، یہاں کا ماحول اچھا ہے ۔ پی سی بی نے ٹریننگ کے اچھےانتظامات کیے ہیں ، ہم پاکستان اور بھارت کےگروپ میں ہیں، ہمارے کھلاڑیوں نے اس سے قبل ان کھلاڑیوں کو صرف ٹی وی پر دیکھا تھا، یہ ان کیلئے اچھا موقع ہے ، یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہم جیتیں گے۔ ڈیسائی نے کہا کہ میں وقار یونس کو بہت پسند کرتاہوں، میں چاہوں گا کہ پاکستان کے بڑے نام آئیں اور کیمپ میں کھلاڑیوں کے ساتھ تجربات شیئر کریں۔