• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگست میں بجلی کا بل دیکھ کر عوام کو غصہ کیوں آیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اگست میں بجلی کا بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکلنے کی وجوہات سامنے آگئیں۔

بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ملا کر عوام کو فی یونٹ بجلی 50 روپے تک پڑنے لگی۔

اگست کے بجلی بلوں میں صارفین پر 15روپے فی یونٹ تک کا اضافی بوجھ ڈالا گیا۔

یکم جولائی کو بجلی کی قیمت فی یونٹ ساڑھے 7 روپے تک بڑھائی گئی لیکن اس کی مکمل وصولی نہ ہوئی پھر اگست میں صارفین سے دو ماہ کی یکمشت وصولی کرلی گئی اور ایک روپے 81 پیسے فی یونٹ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بھی وصولی کی گئی۔

اس حوالے سے رہی سہی کسر بجلی پر عائد ٹیکس نے پوری کردی۔

مجموعی طور پر ایک سال میں بجلی صارفین پر ڈیڑھ ہزار ارب روپے کا بوجھ منتقل کردیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید