• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا نگراں وزیراعظم بجلی کے بلوں پر کوئی ریلیف دے پائیں گے؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کیا نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ بجلی کے بھاری بلوں پر کوئی ریلیف دے پائیں گے؟ بلوں سے بلبلاتے عوام کی نظریں وزیراعظم ہاؤس پر لگ گئیں۔

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا جس میں وزارتِ بجلی اور تقسیم کار کمپنیز بریفنگ دیں گی۔

اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر مشاورت کی جائے گی۔

میٹر ریڈرز کا رہائشی علاقوں میں جانے سے گریز

دوسری جانب عوامی اشتعال کے پیشِ نظر میٹر ریڈرز رہائشی علاقوں میں جانے سے گریز کر رہے ہیں۔

اسلام آباد اور ملتان کے بعد پشاور کی الیکٹرک کمپنی نے اسٹاف کی سیکیورٹی کے لیے پولیس سے مدد مانگ لی ہے۔

بھاری بھرکم بلوں کیخلاف عوام آج بھی سڑکوں پر نکلے

علاوہ ازیں بھاری بھرکم بجلی بلوں پر عوام آج بھی سڑکوں پر نکلے اور بجلی سستی کرنے اور ٹیکسز واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

لاہور، ملتان، سرگودھا، بہاولنگر، حافظ آباد، کمالیہ اور رحیم یار خان سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

خانیوال جہانیاں روڈ پر احتجاج کے دوران راستہ نہ ملنے پر ایک کار سوار نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔

قومی خبریں سے مزید