• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اٹک جیل میں سہولیات سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں دستیاب سہولیات پر رپورٹ جمع کرائی۔

اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں رپورٹ جمع کرائی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس مظاہر اور جسٹس مندوخیل کے چیمبرز میں بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سے متعلق رپورٹ جمع کرائی گئی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 24  اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل سہولیات پر رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید