سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے توشہ خانہ تحائف کی نیلامی سے متعلق کیس سماعت کےلیے مقرر کردیا۔
ایس سی پی کل لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف اپیل پر سماعت کرے گی۔
اس حوالے سے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، دیگر ججز میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص لوگوں کو توشہ خانہ اشیاء کی نیلامی کی حکومتی پالیسی غیر قانونی قرار دی تھی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دور حکومت میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی۔