• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر کیس، پی ٹی آئی نے اٹک جیل میں سماعت کا فیصلہ مسترد کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چیئرمین کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل منتقل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔

ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ دستور ہر شہری کو منصفانہ سماعت کا بنیادی حق دیتا ہے، توشہ خانہ کی طرح سائفر کیس میں بھی بے انصافی کی بنیاد رکھ دی گئی  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت میں پیشی کا بنیادی قانونی تقاضا پورا کئے بغیر چیئرمین پی ٹی آئی کا عدالتی ریمانڈ دیا گیا، بند کمرہ ٹرائل کی قانون میں کوئی گنجائش ہے نہ آئین اس کی اجازت دیتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کی اٹک جیل منتقلی کے وزارتِ قانون کے نوٹیفکیشن کو یکسر مسترد کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے۔

ترجمان تحریک انصاف نے یہ بھی کہا کہ خفیہ ٹرائل یا اس کے نتیجے میں سنائے گئے کسی فیصلے کی قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آج اٹک جیل میں ہوگی، اس حوالے سے وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید