پشاور میں رواں سال مختلف جرائم میں 30 فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔
شہر میں رواں سال اب تک 8 ماہ میں 370 جبکہ گذشتہ سال قتل کے327 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اسی طرح رواں سال 8 ماہ کے دوران 9 بچے اغواء ہوئے جبکہ گذشتہ سال 6 بچوں کو تاوان کیلئے اغواء کیا گیا تھا۔
جیو نیوز کو موصول پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال 28 ہزار373 مقدمات اور رواں سال آٹھ ماہ میں 25 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
شہر میں رواں سال اب تک 370 افراد قتل ہوئے، اسی طرح گذشتہ سال قتل کے327 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال اقدام قتل کے 576 مقدمات بھی درج ہوئے۔
پشاور میں رواں سال آٹھ ماہ کے دوران 9 بچے اغواء ہوئے جبکہ گذشتہ سال 12 ماہ میں 6 بچے تاوان کی غرض سے اغواء ہوئے تھے۔ رواں سال آٹھ ماہ میں ڈکیتی کے 323 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال شہر میں ڈکیتی کے 296 واقعات رپورٹ ہوئے۔
رواں سال اب تک پولیس پر 24 حملے بھی ہوئے جبکہ گذشتہ سال پولیس پر 32 حملے ہوئے تھے۔