• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار، مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی طویل عرصے بعد سلور اسکرین پر واپسی ہو رہی ہے، اُن کی نئی فلم 2024ء میں ریلیز کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا ’فلم فیئر‘ کے مطابق عامر خان کی آنے والی نئی فلم آئندہ کرسمس 2024ء کو ریلیز ہوگی جس کے ہدایتکار 1994ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے راجکمار سنتوشی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور راجکمار سنتوشی ایک بار پھر 30 برسوں بعد اس فلم کے ذریعے متحد ہونے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان نے اپنی آخری فلم  ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد سے اداکاری سے وقفہ لیا ہوا تھا۔

فلم ’لال سنگھ چڈھا ‘ میں عامر خان اداکارہ کرینہ کپور خان، مونا سنگھ اور دیگر کے ساتھ نظر آئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اپنی آنے والی نئی فلم میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے مگر اس فلم میں اِن کے مدِ مقابل کون سی اداکارہ ہوں گی اس سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان اور راجکمار سنتوشی کی آنے والی نئی فلم کافی عرصے سے زیر بحث ہے، یہ پروجیکٹ فی الحال پری پروڈکشن کے مرحلے میں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید