• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے جرمانہ

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت کے مشہور گلوکار اور ریپر بادشاہ پر غلط سمت میں گاڑی چلانے پر ہزاروں روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹریفک پولیس نے مشہور ریپر بادشاہ کی گاڑیوں میں سے ایک پر 15,500 روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ 

ٹریفک پولیس کے مطابق یہ جرمانہ اتوار کی شام گرگام کے سیکٹر 68 میں واقع آریا مال میں گلوکار کرن اوجلا کے کنسرٹ میں پہنچنے کے دوران غلط لین میں گاڑی چلانے پر کیا گیا۔

پولیس کے مطابق بادشاہ تین گاڑیوں کے قافلے میں کنسرٹ کے مقام پر پہنچے۔ ان میں سے ایک گاڑی پر ٹریفک چالان جاری کیا گیا ہے، جبکہ پولیس دیگر دو گاڑیوں جن میں ایک مرسڈیز  بھی شامل تھی کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ان کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکے۔

بھارتی پولیس نے بتایا کہ ان گاڑیوں نے غلط سمت سے آکر کنسرٹ میں پہنچنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

یہ جرمانہ پیر کے روز اس وقت عائد کیا گیا جب گاڑیوں کے غلط سمت سے آریا مال میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ بعد میں ٹریفک پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصدیق کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ٹریفک) وریندر وج نے کہا کہ بادشاہ ان تین گاڑیوں میں سے کسی ایک میں موجود تھے، لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا وہ خود گاڑی چلا رہے تھے یا نہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید