• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں مزید کنسرٹس نہ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ — فائل فوٹو
 بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ — فائل فوٹو

معروف بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھارت میں مزید کنسرٹس نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دلجیت دوسانجھ نے کچھ روز قبل چندی گڑھ میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارت میں آئندہ کوئی کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

اُنہوں نے چندی گڑھ میں کنسرٹ کے دوران کہا کہ بھارت میں لائیو شوز کرنے کے لیے اچھا انفرااسٹرکچر ہی موجود نہیں ہے حالانکہ کنسرٹ کئی لوگوں کی آمدنی کا ذریعہ ہیں۔


بھارتی گلوکار نے  بھارتی حکّام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے پر بھی توجہ دیں۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ میں کوشش کروں گا کہ آئندہ کنسرٹ میں اسٹیج درمیان میں ہو اور مداح میرے چاروں اطراف موجود ہوں اور جب تک اس طرح کے انتظامات نہیں ہوتے تب تک میں بھارت میں مزید کوئی کنسرٹ نہیں کروں گا۔

دلجیت دوسانجھ نے بھارتی حکّام سے اپیل کی ہے کہ ہم فنکاروں کو پریشان کرنے کے بجائے ملک میں لائیو شوز کے انعقاد کے لیے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے۔

 بعد ازاں گزشتہ روز اُنہوں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں اپنے پچھلے بیان سے یو ٹرن لیتے ہوئے لکھا کہ میں نے کہا تھا کہ مجھے چندی گڑھ میں جس جگہ کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا اس وینیو سے مسئلہ ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ اس لیے جب تک صحیح وینیو نہیں مل جاتا میں چندی گڑھ میں کنسرٹ نہیں کروں گا۔

دلجیت دوسانجھ نے صرف چند منٹ بعد ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید