پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان نے اپنا بولڈ لباس مداح کی خواہش پر اسے دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔
مذکورہ انسٹا پوسٹ میں ان کی رواں سال مختلف ممالک کے سیر سپاٹے کرتے ہوئے یادگار تصاویر کے ساتھ ساتھ فوٹو شوٹ اور ان کے پالتو کتے کی تصاویر بھی موجود ہیں۔
انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ فون سے ڈیلیٹ کرنے سے قبل اس سال کی چند یادگار تصاویر پر مشتمل دوسری پوسٹ۔
اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے مداح نے تصاویر میں دکھائی دینے والا ایک بولڈ لباس مانگ لیا۔
رمشا خان نے بھی فراخ دلی کا مظاہرہ کیا اور جواب دیتے ہوئے مداح کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کیا اور لکھا کہ یہ جوڑا آپ کا ہوا اور ساتھ ہی سرخ دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رمشا خان کو بولڈ لباس پہننے پر صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔