نامور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے کہا ہے کہ انکے کسی بھی کیس سے اہلیہ کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ کیس کو سنسنی خیز بنانے اور صارفین کو کلک پر مجبور کرنے کیلئے انکی تصاویر کا استعمال کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں سمیت اپنے خلاف پورنوگرافی سے متعلق کیس پر پہلی مرتبہ کھل کر بات کی۔
واضح رہے کہ 2019 میں راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انہیں مارکیٹ میں ڈسٹریبیوٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ جبکہ اگلے سال انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔
یہی نہیں بلکہ راج کندرا کے خلاف انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کیس بھی درج کروایا تھا۔
ایک انٹرویو کے دوران راج کندرا کا کہنا تھا کہ میرے کیس کی بات اہل خانہ تک گئی اور انہیں بھی شامل کیا تو مجھے اس بات کا احساس ہوا کہ اب مجھے اس معاملے پر بولنا چاہیے، لیکن جب میں خاموش رہتا ہوں تو لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کہیں چھپ رہا ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہونا چاہیے کہ شلپا نے اپنا نام خود بنایا، وہ اپنی محنت سے اس مقام پر پہنچی ہیں۔ یہ منصفانہ ہے کہ تنازع مجھ سے متعلق ہے اور آپ نے میری اہلیہ شلپا کا نام شامل کرلیا۔ کیوں؟ کیونکہ آپ کلک بیٹ کروانا چاہتے ہیں؟ آپ اپنے ویوز کے چکر میں اسکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ آپ اسے کیوں شامل کرتے ہیں؟ کیونکہ میں انکا شوہر ہوں؟
راج کندرا نے کہا کہ میں یہاں بطور آئی پی ایل ٹیم مالک سے لے کر ایک تاجر تک 15 برس سے یہاں ہوں جسکی سرمایہ کاری بھارت میں ہے۔
انکا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں ایک غیر معروف شخصیت ہوں، لیکن یہ غلط ہوگا اگر آپ میرے اہلِ خانہ کو غیرضروری طور پر شامل کریں۔
راج کندرا کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ بہت حمایتی ہیں، وہ جانتی ہیں کہ میں کیا کرسکتا ہوں اور کیا نہیں، میرا پورا گھرانہ ہی ہمیشہ سے حمایتی رہا ہے۔
علاوہ ازیں اپنے انٹرویو کے دوران ہی راج کندرا اپنے اوپر فحش فلمیں بنانے کے معاملے میں شامل ہونے کے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ انکے خلاف ایسے الزامات سے انہیں بہت دکھ ہوا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں عدالتوں پر پورا بھروسہ ہے۔