• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کے 8 سال مکمل، فرحان سعید اور عروہ حسین نے رومانوی ویڈیو جاری کردی


پاکستانی معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کی ہر دلعزیز جوڑی کی شادی کو 8 سال مکمل ہوگئے۔

اس موقع پر انہوں نے مداحوں کے لیے گانا گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔

فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فرحان سعید اور عروہ حسین نے مشترکہ طور پر ویڈیو شیئر کی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں یہ جوڑی شادی کے 8 سال مکمل ہونے کا جشن انتہائی سادگی سے مناتے ہوئے دکھائی دی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید اپنی اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین کے لیے مشہور زمانہ گیت ’جب کوئی بات بگڑ جائے‘ گنگنا رہے ہیں جبکہ عروہ حسین نے بھی ان کے ساتھ سُر سے سُر ملانے کوشش کی۔

خیال رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

2020 کے آخر میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگ گئی تھیں۔ اس دوران دونوں نے متعدد انٹرویوز میں اپنے تعلقات پر بات کرنے سے بھی گریز کیا تھا۔

بعد ازاں 2023 میں عیدالفطر پر اس جوڑے نے اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسی تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دونوں اہم مواقع پر اپنی خوبصورت تصاویر جاری کر کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے آئے ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں شادی کے 7 سال بعد اس جوڑے کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام جہاں آرا سعید رکھا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید